آرمی چیف سے نائیجیرین وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال 114

آرمی چیف سے نائیجیرین وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے نائیجیرین وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (92 نیوز) – آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل بشیر صالحی مگاشی (ریٹائرڈ) کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا پاکستان، نائیجیریا کو افریقی براعظم میں بطور اہم ملک دیکھتا ہے۔ ہم علاقائی امن کے لیے نائیجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔ نائیجیرین وزیر دفاع نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں وسعت کے لیے پرعزم ہیں۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں