اداکارہ انجمن بیگم کے صاحبزادے عدنان ملک کی دعوت ولیمہ، فلمی ستاروں کی شرکت 98

اداکارہ انجمن بیگم کے صاحبزادے عدنان ملک کی دعوت ولیمہ، فلمی ستاروں کی شرکت

اداکارہ انجمن بیگم کے صاحبزادے عدنان ملک کی دعوت ولیمہ، فلمی ستاروں کی شرکت

لاہور (92 نیوز) – لالی وڈ کی معروف اداکارہ انجمن بیگم کے صاحبزادے عدنان ملک شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب میں فلمی ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لالی وڈ کی معروف اداکارہ انجمن بیگم کے صاحبزادے عدنان ملک کی دعوت ولیمہ کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا۔ فلمی شخصیات و سیاستدانوں نے دعوت ولیمہ میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

سینئر اداکار ندیم بیگ، غلام محی الدین، مصطفیٰ قریشی، ہدایتکار سید نور، اداکار شاہد، شان شاہد، معمر رانا اور اسٹیج ایکٹر افتخار ٹھاکر سمیت دیگر فنکار دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے۔

اداکارہ اسماء عباس، نور بخاری، خالد عباس ڈار اور گلوکارعارف لوہار بھی دعوت ولیمہ میں پہنچے اور شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کو مبارکباد دی۔

صوبائی وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو، اعتزاز احسن نے بھی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور اداکارہ انجمن اور انکے بیٹے کو شادی کی مبارکباد دی۔



Source link

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں