اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد تیار 130

اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد تیار

متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر  قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا مسودہ بھی تیار کر لیا، 100 سے زائد ارکان کے دستخطوں کیساتھ حزب اختلاف قیادت کو جمع کرائے گئے مسودے میں اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر  پر جانبداری کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف 7 مارچ کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی، متحدہ اپوزیشن اس کی کامیابی کیلئے پر امید ہے جبکہ وزیراعظم اور حکومتی ارکان کہتے ہیں کہ تحریک ناکام ہوگی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا، جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پر جانبداری کے الزامات لگائے گئے ہیں، مسودہ جلد ہی قومی اسمبلی میں جمع کرایا جائے گا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے 100 سے زائد اراکین کے دستخط کے ساتھ تحریک عدم عدم اعتماد کا مسودہ قیادت کو جمع کرا دیا۔ جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے آج تک پارٹی عہدوں سے استعفی نہیں دیا، اسد قیصر اور قاسم سوری غیرجانبدار رہنے کے بجائے فریق بن جاتے ہیں،  دونوں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت جب چاہے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک قومی اسمبلی میں جمع کرا سکتی ہے۔






Source link

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں