اسکواڈ جوائن کرتے ہی قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا اہم اعلان Shaun Tait 100

اسکواڈ جوائن کرتے ہی قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا اہم اعلان Shaun Tait

کراچی: راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میں ہلکان ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولنگ اٹیک کے لئے اچھی خوشخبری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے، انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ والد کے انتقال کے باعث اسکواڈ کو جوائن نہ کرسکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم جوائن کرنے سے قبل کرونا ایس او پیز کے تحت شان ٹیٹ نے مقامی ہوٹل میں سہ روزہ قرنطینہ مکمل کیا تھا، بعد ازاں ان کا کرونا ٹیسٹ لیا گیا جس کا نتیجہ منفی آیا۔

پاکستان کرکٹ کو جوائن کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی بولر کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا دورہ پاکستان ہے،یہاں آکرخوش ہوں، یقین ہے کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا ایک یادگار تجربہ ہوگا۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے کہا کہ دو سال میں کوچنگ کا کافی تجربہ حاصل کیا، پی ایس ایل سے بھی منسلک رہاہوں، پاکستان میں کوچنگ کرنے بہت مزہ آئے گا کیونکہ پاکستان فاسٹ بولنگ کے حوالے سے مشہور ہے، اپنا تجربہ پاکستانی بولرز کو منتقل کرنےکی کوشش کروں گا۔

Comments





Source link

abdul aziz siddiqui
Author: abdul aziz siddiqui

Abdul Aziz Siddiqui Advocate ||Writer ||columnist at khabraindaily @Azizsiddiqui100 is senior lawyer and columnist from Karachi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں