اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف تاریخی قرارداد کی منظوری ہماری آواز ہے، وزیراعظم 101

اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف تاریخی قرارداد کی منظوری ہماری آواز ہے، وزیراعظم

اقوام متحدہ نے پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی او آئی سی کی پیش کردہ تاریخی قرارداد منظور کی ہے (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسلامو فوبیا کے خلاف تاریخی قرارداد کی منظوری کو پاکستان کی آواز قرار دیتے ہوئے اس کامیابی پر امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ’میں آج امت مسلمہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز کو عالمی سطح پر سناگیا اوراقوام متحدہ نے او آئی سی کی پیش کردہ اُس تاریخی قرارداد کو منظور کیا جو پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی‘۔

عمران خان نے کہا کہ آج اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا ہے، قرارداد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا، مذہبی علامات کا احترام، مسلمانوں کے خلاف منظم نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک سنگین چیلنجز ہیں، دنیا کے لیے اگلا چیلنج اس تاریخی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں