اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور 114

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور

نیو یارک (92 نیوز) – اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور ہو گئی۔

پندرہ مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا۔ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف پاکستان کی آواز سنی گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا۔

اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر منیر اکرم نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) “اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن” کے موقع پر قرارداد کا مسودہ پیش کیا ۔

پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے۔ اس کے مظاہر ، نفرت انگیز تقریر، امتیازی سلوک اور مسلمانوں کے خلاف تشدد دنیا کے کئی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔

منیر اکرم کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد مسلمان اکثر بدنامی، منفی دقیانوسی تصورات اور شرمندگی محسوس کرتے ہیں اور اس احساس کو محسوس کرتے ہیں کہ وہ ‘مشتبہ کمیونٹیز’ ہیں جنہیں ایک چھوٹی اقلیت کے اعمال کی اجتماعی ذمہ داری اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔





Source link

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں