ان میں سے نہیں جو 5 نشستوں کیساتھ وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کرتے ہیں، شیخ رشید 46

ان میں سے نہیں جو 5 نشستوں کیساتھ وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کرتے ہیں، شیخ رشید

ان میں سے نہیں جو 5 نشستوں کیساتھ وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کرتے ہیں، شیخ رشید

کوئٹہ (92 نیوز) – وزیرداخلہ شیخ رشید نے حکومتی اتحادی ق لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ان میں سے نہیں ہوں جو پانچ نشستوں کے ساتھ وزارت اعلی کیلئے بلیک میل کرتے ہیں۔

ہفتہ کے روز کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، وہ نمبر ون سے دوستی یا دشمنی رکھتے ہیں۔

شیخ رشید بولے کہ اپوزیشن والے ضمیر فروشی کے ذریعے آرہے ہیں، انہوں نے اپوزیشن کو تحمل اور بردبادی کا مظاہرہ کرنے کامشورہ بھی دے دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز ایف سی اور رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت فوج کو بھی طلب کر سکتی ہے لیکن نوبت ابھی یہاں تک نہیں پہنچی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ صلح صفائی اور مذاکرات سے کوئی حل نکالنا چاہیے، الیکشن میں ایک سال ہے، یہ نہ ہو اپوزیشن کو دس سال انتظار کرنا پڑے۔



Source link

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں