او آئی سی اجلاس پاکستان کیلئے اعزاز، مداخلت نہیں ہونے دیںگے، شاہ محمود 123

او آئی سی اجلاس پاکستان کیلئے اعزاز، مداخلت نہیں ہونے دیںگے، شاہ محمود

او آئی سی اجلاس پاکستان کیلئے اعزاز، مداخلت نہیں ہونے دیںگے، شاہ محمود

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے او آئی سی اجلاس پاکستان کیلئے اعزاز، مداخلت نہیں ہونے دیں گے۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر ردعمل میں کہا کہ اپوزیشن کے نمبرپورے ہیں تو اسلام آباد میں دھرنوں کی کیا ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کیا کسی جگہ کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کا سیاسی و جمہوری طریقے سے مقابلہ کریں گے۔ ارکان کو دھمکی دینے یا رابطوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں، اپوزیشن کا منشور اور منزل ایک نہیں، یہ چوں چوں کا مربہ ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کچھ چیزیں قوم کو بتانا چاہتے اوراعتماد میں لینا چاہتے ہیں، ستائیس مارچ کا اجتماع بھی پر امن ہو گا اور جلسے کے بعد منتشر ہو جائیں گے۔



Source link

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں