اپوزیشن والے تاش کے پتے ہیں ایک دھکا دیا تو بکھر جائیں گے، فواد چوہدری 88

اپوزیشن والے تاش کے پتے ہیں ایک دھکا دیا تو بکھر جائیں گے، فواد چوہدری

بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے، اپوزیشن کا مقصد صرف کیسز سے نجات ہے، فواد چوہدری(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والےسارے تاش کے پتے ہیں پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکا دیا تو بکھر جائیں گے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے، جب کہ ان کی جانب سے وزیر اعظم کےامیدوار کا وجود ہے نہ وزیر اعلیٰ کا، ان کا مقصد صرف کیسز سے نجات ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر ہے عمران خان، اپوزیشن والے تو سارے تاش کے پتے ہیں، پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکے سے بکھر جائیں گے، اپوزیشن ڈی چوک کے جلسے کا انتظار کرے۔

 





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں