اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا منصوبہ 90

اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا منصوبہ

اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا منصوبہ

اسلام آباد (92 نیوز) – اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا منصوبہ بنا لیا۔

وزیر اعظم کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن کے نشانے پر آ گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وزراء اور حکومتی اراکین سے ملاقاتوں اور جانبداری پر سوالات اٹھا دیئے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر سو سے زائد اپوزیشن اراکین سے دستخط کروا لیے گئے۔ اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسد قیصر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر اسد قیصر مسلسل ہمارے اراکین کو بھی ٹیلی فون کر کے ملاقات کے لیے بلا رہے ہیں۔ اسد قیصر غیر جانبدار نہیں رہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد جمع ہو گئی تو وہ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکیں گے ۔ اسد قیصر کی غیر موجودگی  میں وزیراعظم کے خلاف  پھرعدم اعتماد کی تحریک سے متعلق اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر کرینگے ۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں