اپوزیشن کےنمبرزپورے ہیں تودھرنوں کی کیا ضرورت ہے،وزیرخارجہ 89

اپوزیشن کےنمبرزپورے ہیں تودھرنوں کی کیا ضرورت ہے،وزیرخارجہ

وزیراعظم عمران خان جلسے میں قوم کواعتماد میں لیں گے،شاہ محمود قریشی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگراپوزیشن کے نمبرزپورے ہیں تودھرنوں کی کیا ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ ہمارے پاس نمبرزپورے ہیں۔اگرنمبرز پورے ہیں تواسلام آباد میں دھرنوں کی کیا ضرورت ہے۔ ارکان کودھمکی دینے یا رابطوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی اورقانونی طریقے سے کریں گے۔

انہوں نے کہا تمام ارکان اپنی آئینی وقانونی  ذمہ داری کوبخوبی سمجھتےہیں۔ تحریک عدم اعتمادپیش کرنااپوزیشن کا آئینی حق ہےاورعدم اعتمادکامقابلہ کرناہمارآئینی وجمہوری حق ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےلانگ مارچ کیاحکومت نےکہیں نہیں روکا لانگ مارچ کرنےوالوں کوآئندہ بھی نہیں روکاجائےگا۔کچھ چیزیں ایسی ہیں جووزیراعظم قوم سےشیئرکرناچاہتےہیں۔جلسےکےذریعےوزیراعظم عمران خان قوم کواعتمادمیں لیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں اوآئی سی کانفرنس ہونے والی ہے اس کے اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد میں اوآئی سی اجلاس پاکستان کے لئے اعزازہے۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں