این سی او سی کا ملک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان 110

این سی او سی کا ملک میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی، سربراہ این سی او سی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ملک بھر میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے نیوز بریفنگ میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی، کیونکہ کورونا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے اور کورونا کیسز میں مسلسل کمی آر ہی ہے، اس لیے سوچ سمجھ کر معمول کی زندگی کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں