ایکسائز پولیس کی کارروائی میں 29 کلو چرس برآمد، افغان باشندے سمیت 2 افراد گرفتار 124

ایکسائز پولیس کی کارروائی میں 29 کلو چرس برآمد، افغان باشندے سمیت 2 افراد گرفتار

ملزم قیام الدین سے 12 کلو جب کہ دوسرے ملزم سے 17 کلو چرس برآمد ہوئی، ترجمان ایکسائز۔ فوٹو:فائل

پشاور: تھانہ ایکسائز نے دو کارووائیوں میں 29 کلو  چرس برآمد کرکے  دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایکسائز پشاور کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور نے دو مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 29 کلو گرام چرس برآمد کرکے افغان باشندے سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایکسائز کا کہنا ہے کہ پہلی کاروائی خفیہ اطلاع پر گول چوک بطرف اسلام آباد روڈ پر کی گئی، جس میں گاڑی سے 12 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، جب کہ چرس اسمگل کرنے والے افغان باشندے ملزم قیام الدین کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ جب کہ دوسری کارروائی ٹانک وانہ پر کی گئی، جہاں سے نامعلوم ملزم گرفتار کیا گیا۔ دونوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں