بھائی کی شادی میں رقص کرنے پر بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش کرنیوالا شوہر گرفتار 112

بھائی کی شادی میں رقص کرنے پر بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش کرنیوالا شوہر گرفتار

تھانہ ڈلوریام پولیس نے نامزد ملزمان ایف آئی آر امیر قادر اور شبیر کو 10 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا فوٹوفائل

پاکپتن  کے علاقے تھانہ ڈلوریام میں اپنی بیوی کے بال اور ناک کاٹنے کی کوشش کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم خاوند امیر قادر کو رنج تھا کہ اس کی بیوی ساہی بی بی نے اپنے بھائی احمد سعید کی شادی پر ڈانس کیوں کیا۔ ملزم نے قینچی سے اپنی بیوی کے بال کاٹے اور ناک کاٹنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی کی ناک زخمی ہوگئی۔

تھانہ ڈلوریام پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان امیر قادر اور شبیر کو 10 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں