بھارت میں ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات، بی جے پی نے فتح سمیٹ لی 120

بھارت میں ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات، بی جے پی نے فتح سمیٹ لی

بھارت میں ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات، بی جے پی نے فتح سمیٹ لی

نئی دہلی (92 نیوز) – بھارت میں ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں مودی کی جماعت بی جے پی نے فتح سمیٹی ہے لیکن مشرقی پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے کانگریس کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا ہے، یوپی، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں بی جے پی کامیاب رہی۔

بھارت کے ریاستی انتخابات میں اپوزیشن جماعت کانگریس کا صفایا ہوگیا، عام آدمی پارٹی نے دہلی کے بعد مشرقی پنجاب میں بھی جھاڑو پھیر دیا۔

بھارتی پنجاب میں عام آدمی نے کانگریس کے بڑے بڑے برج گرا دیئے، وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ کو موبائل فون شاپ کے سیلزمین کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔ کامیاب ہونے والے لابھہ سنگھ اگو کے والد کھیتوں میں مزدور اور والدہ اسکول میں خاکروب ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نے سابق کامیڈین بھگونت مان کو وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کردیا ہے۔

کانگریس کے رہنماء نوجوت سنگھ سدھو کو بھی انتخابات میں شکست ہوگئی۔ شرومنی اکالی دل کے رہنما پرکاش سنگھ بادل اور بیٹے سکھبیر سنگھ بھی ہار گئے۔



Source link

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں