بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے، فواد چوہدری 115

بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے لیکن نہ وزیراعظم کے امیدوار کا وجود ہے نہ وزیراعلیٰ کا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کا مقصد صرف کیسز سے نجات ہے۔

فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر عمران خان ہے، جب کہ اپوزیشن والے سارے تاش کے پتے ہیں، پھونکوں سے گرجانے والے۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایک دھکا دیا تو یہ بکھرجائیں گے، ڈی چوک کے جلسے کا انتظار کریں۔


FaceBook
-->