بیوی کے روٹھ کر میکے جانے پر نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی 100

بیوی کے روٹھ کر میکے جانے پر نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

نوجوان کی بیوی کچھ دنوں سے ناراض ہو کر اپنے بچوں کو لیکر میکے گئی ہوئی تھی،پولیس فوٹوفائل

پاکپتن: بیوی کے روٹھ کر میکے جانے پر نوجوان نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

پاکپتن میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈھکی بدردیوان کے رہائشی  35 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گھر میں رسی کے ساتھ پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق نوجوان رشید کی بیوی کچھ دنوں سے ناراض ہو کر اپنے بچوں کو لے کر میکے گئی ہوئی تھی۔ نوجوان نے دل برداشتہ ہو کر بیوی کے روٹھ کر میکے جانے پر خودکشی کرلی۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں