تجاوزات کے خلاف آپریشن، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 89

تجاوزات کے خلاف آپریشن، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

 کراچی: گلشن معمار ناردرن بائی پاس کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پتھر لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز نے بتایا کہ گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس عباس گوٹھ میں اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ زمین واگزار کرانے کے لیے پہنچا تو بڑی تعداد میں مشتعل افراد جمع ہوگئے اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے عملے پر پتھراؤ شروع کر دیا جس کے باعث موقع پر کی جانے والی فائرنگ سے 28 سالہ تاج نامی شخص زخمی ہوگیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

انھوں نے بتایا کہ ڈی سی ویسٹ کی جانب سے زمین واگزار کرنے سے متعلق علاقہ پولیس کو مطلع نہیں کیا گیا تھا اور واقعہ سے متعلق جو بھی مزید معلومات ہے وہ ہی بتا سکتے تاہم اینٹی انکروچمنٹ کے عملے نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور اس حوالے سے انکی کی جانب سے مقدمہ درج کرایا جا رہا ہے ۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں