تحریک عدم اعتماد، پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے 95

تحریک عدم اعتماد، پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے

تحریک عدم اعتماد، پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے

کراچی (92 نیوز) – پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے، دونوں جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ سید مُراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر، جاوید حنیف اور خواجہ اظہار شامل تھے۔



Source link

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں