تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیب کی وضاحت 113

تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیب کی وضاحت

نیب نے میڈیا پر جاری اطلاعات پر وضاحت پیش کی (فائل فوٹو چیئرمین نیب)

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے وضاحت کی ہے کہ نیب کا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں اور نہ وہ اس میں کوئی مداخلت کررہا ہے۔

نیب ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب نے ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیے اور اس بات پر سختی سے عمل درآمد بھی کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے، ادارہ یقین دہانی کراتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے نہ ماضی میں تعلق تھا اور نہ مستقبل میں ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر نیب نے مداخلت شروع کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنا اور انہیں مقدمہ شروع کرنے کے پیغامات پہنچانا شروع کردیے ہیں۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں