جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھائے، شاہد خاقان 127

جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھائے، شاہد خاقان

جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھائے، شاہد خاقان

اسلام آباد (92 نیوز) – مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھائے۔

منگل کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی حق ہے، حکومت کے چند دن رہ گئے، گالیاں دینے سے کچھ نہیں ہوگا، جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ ہمارے کچھ ممبران کو نیب کے نوٹس آئے ہیں، نیب کو اس کا جواب دینا پڑے گا، حکومت کے آلہ کار بننے والا اپنے کئے کا ذمہ دار ہو گا یہ دھمکیاں آپ کو مہنگی پڑیں گی، ہمارے ارکان کو نوٹس جاری کیے گئے، نیب کا کوئی کام نہیں تحریک عدم اعتماد میں مداخلت کرے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدار صاحب ہیں آپکو مبارک ہو۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں