khursheed-shah-2 112

جنگ چاہتےہیں تو ہر جگہ جنگ ہوگی،خورشید شاہ

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی جلسہ کرے گی اسی روز وہاں 10 گنا بڑا جلسہ کریں گے۔ بولے یہ اگر جنگ چاہتے ہیں تو ہرجگہ جنگ ہوگی۔

خورشيد شاہ کا کہنا تھا کہ ڈی چوک پرسرکاری جلسہ ہوا تو اپوزيشن کا بھی وہيں جلسہ ہوگا، ہمارے ساتھ 10 گنا زیادہ لوگ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے بعد پنجاب اور  کے پی میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی بھی باری آئے گی انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین سینیٹ اپوزیشن کی حمایت کیلئے کوشاں ہیں۔

خورشيد شاہ کا کہنا تھا کہ یہ وہ کھیل نہیں ہے ڈیڑھ مہینہ گالیاں دیتے رہیں اور ساتھ کوئی بندہ نہ ہو، یہ کھیل نہیں کہ ترجمان آئیں اور میڈیا پر گالیاں دے کے چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی جماعت مہنگائی کا بوجھ لےکرعمران خان کا ساتھ نہیں دے سکتی، ملکی حالات ایسے ہوجائیں گے کہ ریاست بھی برداشت نہیں کرسکے گی۔






Source link

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں