حمزہ شہباز ترین ہاؤس پہنچ گئے، رہنماؤں سے ملاقات 100

حمزہ شہباز ترین ہاؤس پہنچ گئے، رہنماؤں سے ملاقات

مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز ترین ہاؤس پہنچ گئے، جہاں ترین گروپ کے رہنماؤں سے ان کی ملاقات جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے اور رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف وفد کے ہمراہ ترین ہاؤس پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں عون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور دیگر نے کیا۔

کچھ دیر قبل سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے تصدیق کی تھی وہ بعد نماز مغرب ترین ہاؤس جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ کچھ دیر میں وفد کے ہمراہ جہانگير ترین کے گھر جارہے ہیں،  ترین صاحب کے اہل خانہ اور دوستوں سے ان کی عیادت کریں گے۔

حمزہ کا کہنا تھا کہ ملاقات کیلئے جارہے ہیں، سیاسی باتیں بھی ہوں گی، پنجاب، وفاق میں ترین گروپ کو عدم اعتماد میں ساتھ دینے پر دعوت دیں گے۔


FaceBook
-->