دوران میچ اس لڑکی کی ویڈیو وائرل کیوں ہوگئی؟ 122

دوران میچ اس لڑکی کی ویڈیو وائرل کیوں ہوگئی؟

کراچی ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا دکھائی دینے لگا ہے اور آسٹریلیا کو 489 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوگئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 408 رنز کے خسارے کے ساتھ 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے اپنی دوسری اننگز شروع کی اور تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنالیے تھے۔

عثمان خواجہ 35 اور مارنوس لبوشین 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، آسٹریلیا کی مجموعی برتری 489 رنز ہوگئی ہے۔

پاکستان کی وکٹیں گرنے پر جہاں سابق کرکٹرز حیران رہ گئے وہیں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آئے شائقین بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مداحوں کی ویڈیو شیئر کی گئی اور کیپشن میں لکھا گیا کہ ’شائقین کو یقین نہیں آرہا۔‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی پاکستان ٹیم کی وکٹیں گرنے پر افسوس کا اظہار کررہی ہے جبکہ دیگر مداح بھی سر پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Comments





Source link

abdul aziz siddiqui
Author: abdul aziz siddiqui

Abdul Aziz Siddiqui Advocate ||Writer ||columnist at khabraindaily @Azizsiddiqui100 is senior lawyer and columnist from Karachi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں