رانا ثناء اللہ کی پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ڈی چوک جلسے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت 101

رانا ثناء اللہ کی پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ڈی چوک جلسے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

رانا ثناء اللہ کی پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ڈی چوک جلسے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

لاہور (92 نیوز) – مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ڈی چوک پر جلسے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کارکن ڈی چوک پہنچنے کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم ڈی چوک پر عوام کی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں کی کال ملنے پر کارکنان ڈی چوک کی طرف مارچ شروع کر دیں۔”

دریں اثنا، پی ڈی ایم کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے پہلے ہی جے یو آئی کے کارکنوں کو ڈی چوک پر جمع ہونے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔





Source link

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں