رحیم یارخان:ٹریفک حادثےمیں ایک ہی خاندان کے7 افرادجاں بحق 122

رحیم یارخان:ٹریفک حادثےمیں ایک ہی خاندان کے7 افرادجاں بحق

رحیم یار خان میں کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثہ نیشنل ہائی وے پولیس اور انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور ہائی وے بلاک ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

منگل کی صبح رحیم یار خان کے علاقے خانپور میں کوٹ سمابہ کے قریب 86 پل کے مقام پر گنے کی ٹریکٹر ٹرالیوں کی وجہ سے کئی گھنٹوں سے  سڑک بند تھی۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی نے متبادل راستہ اختیار کیا اور کچے کےباعث گاڑی نہر میں جاگری۔

واقعے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کا تعلق خانپور کے علاقے محلہ ٹھٹھاراں سے ہے  اور وہ رحیم یار خان سے خانپور جارہے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 21 سالہ فیضان رفیق،18 سالہ ارسلان رفیق،15 سالہ عرفان رفیق،10 سالہ مشتاق،8 سالہ مبشر،35 سالہ رابعہ بی بی اور 55 سالہ مرسلین  شامل ہیں۔

 متاثرہ خاندان کے عزیز واقارب نے حادثہ کا ذمہ دار متعلقہ انتظامیہ اور ہائی وے پولیس کو قرار دیا جبکہ انتظامیہ اور پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک بند ہونے کی انہیں اطلاع نہیں دی گئی تھی تاہم ریسکیو نے جدوجہد کرکے لاشیں اور گاڑی نہر سے نکال لی۔

میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔


FaceBook
-->