ساری عمر دوسرے کے ٹکڑوں پر پلنے والا باتیں کررہا ہے، کامل علی آغا 100

ساری عمر دوسرے کے ٹکڑوں پر پلنے والا باتیں کررہا ہے، کامل علی آغا

ساری عمر دوسرے کے ٹکڑوں پر پلنے والا باتیں کررہا ہے، کامل علی آغا

لاہور (92 نیوز) – مسلم لیگ قاف کے رہنماء کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ساری عمر دوسرے کے ٹکڑوں پر پلنے والا باتیں کررہا ہے۔

ہفتہ کے روز 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ شیخ رشید وہ شخص ہے جو چودھری برادران کی تعریف کرتا رہا ہے۔ پتہ نہیں آج کیا ہو گیا ہے۔‘‘

کامل علی آغا نے کہا کہ شاید وہ اپنی وزارت خطرے میں دیکھ رہے ہیں اس لیے وہ اس انداز میں بات کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الہٰی نے ان کے منہ پر جو تھپڑ مارا ہے، پہلے وہ اس کا جواب دیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنماء کا کہنا تھا کہ تھوڑی سی بھی شرم محسوس ہوتی ہے تو چودھری برادران سے معافی مانگ لیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ساڑھے 3 سال حکومت کی حمایت کی اور اپنے وعدے پر عمل کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر حکمران جماعت اپنی گندگی پر قابو نہ پا سکی تو ہر صوبے میں چار گروپ ہوں گے۔

ادھر دوسری جانب مسلم لیگ قاف کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے بتایا ہے کہ کل دوبارہ اجلاس ہوگا، جس میں عدم اعتماد سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی حتمی فیصلہ کریں گے۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں