سارے اتحادی لوٹ کر عمران خان کے پاس آئیں گے، شیخ رشید 127

سارے اتحادی لوٹ کر عمران خان کے پاس آئیں گے، شیخ رشید

سارے اتحادی لوٹ کر عمران خان کے پاس آئیں گے، شیخ رشید

لاہور (92 نیوز) – وزیرِداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سارے اتحادی لوٹ کر عمران خان کے پاس آئیں گے۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے 172 ارکان پورے نہیں، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

وزیرِداخلہ بولے کہ لانگ مارچ کو نہیں روکا جائے گا، اپوزیشن انارکی پھیلانے سے گریز کرے، اگر اب یہ چپ نہ ہوئے تو آئندہ دس سال مزید ان کو چپ لگے گی۔

92 نیوزسے بات چیت میں شیخ رشید نے کہا کہ عدم اعتماد والے دن کوئی انارکی پھیلی تو عدم اعتماد نہیں کچھ اور ہوگا، ساری سنڈیاں ڈی چوک میں فارغ ہوجائیں گی۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل کہتے ہیں لاٹھیاں بھگو رکھی ہیں، انہیں ایسی زبان زیب نہیں دیتی۔ میں 30 مارچ تک اب ق لیگ سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔ کہا کہ بلاول سے میری پیدائشی دوستی ہے۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں