سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی 118

سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 شدید زخمی

زخمی ہونے والے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سبی: بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4  ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سبی میں بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق

شہید اور زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) سبی منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں