129

سیلفی بناتا نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

سیلفی لینے کے شوق نے ایک اور گھر میں کہرام برپا کر دیا ہے۔ ساہیوال کا نوجوان موبائل فون سے سیلفی بناتے ہوئے ٹرین میں زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔

ساہیوال کے نواحی علاقہ ہڑپہ کے قریب یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔ سیلفی بناتے ہوئے 137 نائن ایل کا رہائشی  23 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق عرفان نامی نوجوان ٹریک کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کر کے ریلوے لائن پر کھڑا سلفی بنانے کی کوشش کرتے ہوئے مال بردار ٹرین کی زد میں آگیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔ متوفی کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پتہ کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا تاہم ان کے بیٹے کے پاس ٹچ موبائل نہیں تھا جس سے وہ سیلفی بنا سکتا۔

خیال رہے کہ 2020 میں ہری پور میں سیلفی بنانے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی تھی۔ نوجوان نے ڈیم کے کنارے کھڑے ہو کر سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن پاؤں پھلسنے کے باعث وہ موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔

ڈیم میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی تھی۔ جان کی بازی ہارنے والے نوجوان کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔

اس سے قبل فیصل آباد میں نوجوان نے پستول تھامے سیلفی لینے کی کوشش کی تھی لیکن غلطی سے ٹریگر دبنے کے باعث گولی لگنے سے وہ ہلاک ہوگیا تھا۔

Comments

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں