شاہ محمود کا انتونیو گوٹیرس کو ٹیلی فون، بھارتی نام نہاد حادثاتی میزائل فائرنگ پر بریفنگ 117

شاہ محمود کا انتونیو گوٹیرس کو ٹیلی فون، بھارتی نام نہاد حادثاتی میزائل فائرنگ پر بریفنگ

شاہ محمود کا انتونیو گوٹیرس کو ٹیلی فون، بھارتی نام نہاد حادثاتی میزائل فائرنگ پر بریفنگ

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرس کو ٹیلی فون کیا اور 9 مارچ کو ہندوستان کی نام نہاد حادثاتی میزائل فائرنگ پر بریف کیا۔

وزیر خارجہ بولے بھارتی میزائل پاکستان کی حدود میں گرا، یہ پاکستان کی فضائی حدود کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ واقعہ بھارت کی تحفظ ہوابازی اور علاقائی امن و استحکام سے لاپروائی کا عکاس ہے۔

شاہ محمود قریشی مزید بولے پاکستان حد درجہ تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے، واقعہ ہندوستان کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا تسلسل ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری واقعہ پر توجہ دے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرس نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یوکرائن صورتحال سے آگاہ کیا۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں