شہبازشریف سے ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے،پرویزالہٰی 127

شہبازشریف سے ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے،پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سے ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے اگر اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفیٰ دیں گے۔

مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ ہمارااتفاق ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

صدر ق لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگ،ایم کیوایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہے ہیں۔ ہم اپنا فیصلہ کرچکے،ساتھیوں سے حتمی مشاورت کررہے ہیں۔

چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین گروپ سے بھی ق لیگ کی بات چیت جاری ہے اور آج اس سلسلے میں ترین گروپ کےعون چوہدری ملاقات کیلئے آئے تھے، اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے طریقہ کار سے متعلق پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ آئین وقانون بڑا واضح ہے،اسپیکرکو اس پرعمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کواپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

اس سے قبل اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا اور شرکاء نے حکومت کے دیگر اتحادیوں سے مشاورت جاری رکھنے  پر اتفاق کیا۔ ق لیگ اپنے حتمی فیصلے کا اعلان دو دن بعد کرے گی۔

اس سے قبل ایک بیان میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسين نے مخالفين کے نام بگاڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سياستدانوں کو مشورہ ہے کہ شائستگی اور رواداری کا دامن نہ چھوڑيں۔

اپنے بيان ميں سربراہ ق ليگ نے کہا عمران خان ہميشہ رياست مدينہ کي بات کرتے ہيں ليکن اچھا ہوتا وہ سورۃ الحجرات کی آيت نمبر گيارہ کا ترجمہ پڑھ ليتے اگر وہ ترجمہ پڑھتے تو سياسی ليڈروں کوبرے ناموں اور القاب سےنہ پکارتے۔






Source link

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں