govt-announces-to-go-to-court-against-shahbaz-sharif 232

شہباز شریف بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے متحرک ہو گئے

لاہور( خبریں ڈیلی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریت کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے متحرک ہو گئے ، بلدیاتی انتخابات ہی کامیابی کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے پارٹی اجلاسونکی صدارت شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریت نے گرشته روز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی جس میں رانا ثنا اللہ خان، اولیں لغاری ،ملک ندیم کامران، عنيت عباسی، مفتاح اسماعیل ، روحیل اصغر، بلال فاروق تارٹ حاجی ملک عمر فاروق چوہدری حامد حمید محمد بشیر ورک اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں
امیدواروں کی نامزدگیوں اور کامیابی کے لئے حکمت عملی بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پارٹی مکئی کا فیصلہ صوبائی صدور کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ | حکومت نے اپنی ناقص پالیسیوں کے ذریعے عوام پر زندگی تنگ کر دی ہے ۔ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کے حق میں اپنا فیصلہ سنائیں
گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رہنما کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا | کریں ۔ شہباز شریف نے کماکہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات بھر پور جذبے اور بہترین حکمت عملی سے لڑیں گے، ملک میں مہنگائی ، بیروزگاری اور معاشی متباہی کا سونامی آچکا ہے، عوام کی نمائندگی اور ان کے حقوق کی جدوجہد سے مجھے نہیں ہٹیں گے ، عوام کے حقوق کےلئے جو بھی قربانی دینی پڑے دیں گے۔ شہباز شریف نے کماکہ مقصد پر یقین ، اتحاد، تنظیم اور دن رات کی محنت سے پارٹی کو کنٹونمنٹ بورڈ زکے الیکشن میں کامیاب کرائیں گے۔ شہباز شریف نے پارٹی عہدیداروں، رہنمائوں اور کارکنان کے جذبے اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں