monis_1 113

شیخ رشید کے بیان پر مونس الہٰی کا سخت ردعمل

وزیر داخلہ شیخ رشید کے پانچ سیٹوں والے بیان پر مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الہٰی نے سخت ردعمل دیا ہے۔

ق لیگ کے رہنماء مونس الہٰی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں شیخ صاحب کی عزت کرتا ہوں لیکن وزیر داخلہ صاحب کچھ بھول رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ شيخ رشيد اسٹوڈنٹ لائف ميں ہمارے بزرگوں سے پیسے لیتے تھے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں بیان دیا تھا کہ 5سيٹوں والے وزارت اعلیٰ کے لیے ہمیں بليک ميل کر رہے ہيں۔

دوسری جانب، مسلم لیگ ق کا اجلاس ختم ہوگیا تاہم مشاورت کل بھی جاری رہے گی۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں، کل کے اجلاس میں حتمی فیصلے کا امکان ہے۔


FaceBook
-->