ضیاء الحق کی قبر کی بے حرمتی پر پی پی کارکنوں پر مقدمہ درج 121

ضیاء الحق کی قبر کی بے حرمتی پر پی پی کارکنوں پر مقدمہ درج

مقدمہ میں ملک واصف علی کھوکھر کو نامزد کیا گیا ہے۔ فوٹو:اسکرین گریپ

 اسلام آباد: سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف ضیاالحق کی قبر پر نعرے بازی کرنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف آف آرمی اسٹاف اور صدرِ پاکستان ضیاء الحق کی قبر کی بے حرمتی کرنے والے پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اسماعیل قریشی کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج کیا گیا۔

مقدمہ میں ملک واصف علی کھوکھر کو نامزد کرتے ہوئے بیان دیا گیا ہے کہ  پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شہید ضیاء الحق کی قبر پر بے حرمتی کی، کارکنان کی اس حرکت کی وجہ سے ضیاء الحق شہید کے چاہنے والوں میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں