عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں، صورتحال اطمینان بخش ہے، وزیراعظم 123

عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں، صورتحال اطمینان بخش ہے، وزیراعظم

عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں، صورتحال اطمینان بخش ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں اور صورتحال اطمینان بخش ہے۔ 

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے حکومتی حکمت عملی پر کورکمیٹی کو اعتماد میں لیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں جبکہ مشیر پارلیمانی اُمور بابر اعوان نے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔ صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی جلدی نہیں، حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں، اتحادی ساتھ ہی ہیں، ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہے، ہمارے ارکان کو دنیا کے کسی بھی ملک میں پیسے پہنچانے کی پیشکش کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے، ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے، کیسز منطقی انجام تک پہنچنے کے باعث اپوزیشن کو جلدی ہے۔ حکمران جماعت نے ملک بھر میں سیاسی جلسے جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔

کور کمیٹی نے جارحانہ پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ٹولے کو عوام میں بے نقاب کیاجائے گا۔ حکمران جماعت نے ملک بھر میں سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔۔بعدازاں وزیراعظم سے اٹارنی جنرل کی ملاقات بھی ہوئی جس میں قانونی امور پر مشاورت ہوئی اور مختلف قانونی امور پر گفتگو کی گئی۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں