عمران خان چند دنوں میں سابق وزیراعظم ہوجائیں گے،سعیدغنی 117

عمران خان چند دنوں میں سابق وزیراعظم ہوجائیں گے،سعیدغنی

سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر حکومت کے پاس ایوان میں مطلوبہ اکثریت پوری ہوتی تو یہ اسمبلی اجلاس بلوانے میں دیر نہ لگاتے لیکن عمران خان آج در بدر جاتے ہوئےمایوس نظر آ رہے ہیں اورچند دن بعد سابق وزیراعظم ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں منگل کو پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نالائق حکومت نے جو صورتحال بنا دی ہے وہ مناسب نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق آئین و قانون واضح ہے لیکن پھر بھی حکومت کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں،تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا ایک جمہوری اور آئینی حق ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا کے بیانات آئینی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کو شش ہے اور ان بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کے پاس 172 اراکین اسمبلی نہیں ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو یہ اسمبلی اجلاس بلوانے میں دیر نہ لگاتے لیکن عمران خان آج در بدر جارہے ہیں اورمایوس نظر آ رہے ہیں،یہ چند دن بعد سابق وزیراعظم ہو جائیں گے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ حکومت کے اپنے اراکین کا ان پر اعتماد نہیں ہے اورعمران خان دھاڑیں مار مار کے رو رہے ہیں۔


FaceBook
-->