فضل الرحمن کون ہوتے ہیں اداروں کو کہنے والے کہ جلدی فیصلے کریں، فرخ حبیب 96

فضل الرحمن کون ہوتے ہیں اداروں کو کہنے والے کہ جلدی فیصلے کریں، فرخ حبیب

فضل الرحمن کون ہوتے ہیں اداروں کو کہنے والے کہ جلدی فیصلے کریں، فرخ حبیب

اسلام آباد (92 نیوز) – اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب کہتے ہیں فضل الرحمن کون ہوتے ہیں اداروں کو کہنے والے کہ جلدی فیصلے کریں۔

منگل کے روز ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد والے مارچوں پر اتر آئے ہیں، اپوزیشن کو اپنے بندوں پر ہی یقین نہیں۔ ہم نے کبھی اپوزیشن کا کوئی بندہ اغواء نہیں کیا۔

فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن سمیت دوسری جماعتوں کے بھی غیر ملکی فنڈنگ کے مقدمات کی سماعت کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے اپنے اکائونٹس چھپائے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے الیکشن کمیشن کی جانچ پڑتال کمیٹی کو اپنی فنڈنگ کا تمام ریکارڈ فراہم کیا ہے۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں