قومی ٹیم مشکلات کا شکار #PAKvAUS 116

قومی ٹیم مشکلات کا شکار #PAKvAUS

کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی حکمت عملی کامیاب نظر آنے لگی ہے، جہاں عمدہ بیٹنگ کے بعد شاندار بولنگ کے ذریعے گرین شرٹس کو مشکلات کا شکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز مشکلات کا شکار ہوگئی ہے اور اسے فالوآن کا خطرہ ہے۔

کینگروز بولر کے سامنے پاکستانی بیٹر ریت کی دیوار ثابت ہوئے، راولپنڈی ٹیسٹ کے سینچری میکر عبداللہ شفیق 13 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، امام الحق کی انفرادی اننگز 20 رنز تک محدود رہی۔

اظہر علی 14 رنز پر ہمت ہار بیٹھے، فواد عالم کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے، محمد رضوان 13 رنز سے آگے اپنی اننگز نہ بڑھاسکے جبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 13 اور ٹیل اینڈر ساجد خان 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹ کمنز، لیتھن لیون اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

قومی ٹیم نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے ہیں، اسے کینگروز کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 474 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی محض 4 وکٹیں باقی ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز556 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments





Source link

abdul aziz siddiqui
Author: abdul aziz siddiqui

Abdul Aziz Siddiqui Advocate ||Writer ||columnist at khabraindaily @Azizsiddiqui100 is senior lawyer and columnist from Karachi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں