لانگ مارچ 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا، فضل الرحمٰن کا اعلان 117

لانگ مارچ 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا، فضل الرحمٰن کا اعلان

لانگ مارچ 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا، فضل الرحمٰن کا اعلان

اسلام آباد (92 نیوز) – پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمٰن نے کہا لانگ مارچ 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا شرکا اسلام آباد میں کتنے دن رہیں گے؟ فیصلہ بعد میں ہو گا، تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے چودہ دن کے اندر اسمبلی اجلاس ہونا لازم ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن بولے کہ حکومت ارکان اسمبلی کو دھمکیاں دے رہی ہے، ڈنڈے کا جواب ڈنڈے سے دیں گے، چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے۔ مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی چوری ثابت ہوچکی، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری سنایا جائے۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں