لاہور کے معروف پلازے میں آگ بھڑک اُٹھی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انکوائری کا حکم 112

لاہور کے معروف پلازے میں آگ بھڑک اُٹھی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انکوائری کا حکم

لاہور کے معروف پلازے میں آگ بھڑک اُٹھی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انکوائری کا حکم

لاہور (92 نیوز) – گلبرگ کے معروف شاپنگ پلازے میں آگ لگ گئی۔ لاکھوں مالیت کا سامان خاکستر،کروڑوں روپے کے سولر پینل تباہ ہو گئے۔

پلازے میں لگے ایئرکنڈیشن سسٹم پھٹنے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ دکانوں میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا اور دوسری منزل کی چھت بھی گر گئی۔

وقفے وقفے سے آگ کے شعلے بھڑکتے رہے جبکہ دکانداروں نے الزام لگایا ہے کہ آگ خود نہیں بھڑکی، پلازے کے مالک نے لگوائی

تاجروں نے کہا کہ آگ لگنے کئی گھنٹے بعد بھی کوئی حکومتی عہدے دارنہ پہنچا۔

ریسکیوحکام نے بتایا کہ شاپنگ مال میں آگ لگنے کی اطلاع راہ گیروں نے فون کرکے دی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے شاپنگ مال میں آگ لگنے کی انکوائری کاحکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ  آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

کمشنر لاہور اور ڈی جی ریسکیو 1122 امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں