لیگی رہنما چودھری تنویر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 123

لیگی رہنما چودھری تنویر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لیگی رہنما چودھری تنویر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی (92 نیوز) – لیگی رہنما چودھری تنویر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے چودھری تنویر کو ڈیوٹی جج مجتبی الحسن کی عدالت میں پیش کیا۔ چودھری تنویر سے اہل خانہ کو ملاقات اور ادویات دینے کی اجازت،، طبی معائنہ کرانے کا حکم بھی دے دیا

عدالت منتقلی کے موقع ہر تھانہ کینٹ میں سخت سکیورٹی انتظامات کیئے گئے تھے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی کثیر تعداد بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچی تھی۔ چوہدری تنویر خان کو بکتر بند گاڑی میں کچہری لایا گیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر چوہدری تنویر کو کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک فرار کی کوشش کے دوران گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق چوہدری تنویر پر زمینوں پر قبضے اور کرپشن کیسز میں اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب تھا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے راولپنڈی میں چودھری تنویز کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا تاہم وہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کے ہاتھ نہ آئے۔ چھاپے کے وقت چودھری تنویر کے بیٹے چودھری دانیال کے ولیمے کی تقریب جاری تھی۔ مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چند روز قبل بیرون ملک سے آئے تھے۔



Source link

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں