91

لیگی رہنما چوہدری تنویر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا، وہ بیرون ملک فرار ہورہے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیگی رہنما چوہدری تنویر نیب کو کرپشن کیسز میں مطلوب ہیں۔

واضح رہے کہ چوہدری تنویر کی گرفتاری کے لیے دو روز قبل راولپنڈی میں چھاپہ مارا گیا تھا، ان پر 45 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں: سابق ن لیگی سینیٹر کے گھر پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ

حکام کے مطابق سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے قبضے کی زمین پر غیر قانونی گھر اور پلازہ تعمیر کیا تھا، ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ 2019 میں ایف بی آر کے بے نامی زون نے سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

 ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سینیٹر چوہدری تنویر 7 ہزار 125 کنال زمین کے مالک ہیں، جائیداد کی مالیت 15 ارب روپے سے زائد ہے جب کہ اراضی چوکیدار، سیکورٹی گارڈ اور گن مین کے نام ہے۔

Comments

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں