مائی کے لعل بنو، عمران خان کی طرح جلسہ کر کے دکھاؤ، فواد چودھری 114

مائی کے لعل بنو، عمران خان کی طرح جلسہ کر کے دکھاؤ، فواد چودھری

مائی کے لعل بنو، عمران خان کی طرح جلسہ کر کے دکھاؤ، فواد چودھری

اسلام آباد (92 نیوز) – وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا مائی کے لعل بنو اور عمران خان کی طرح جلسہ کر کے دکھاؤ۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کسی میں ہمت ہے جو 10 لاکھ لوگوں سے گزر کر ووٹ دے اور واپس چلا جائے۔ ہمت ہے تو باہر نکلو، مائی کے لعل بنو اور عمران خان کی طرح جلسہ کر کے دکھاؤ۔ گھر میں تو کتا بھی شیر ہوتا ہے۔

 فواد چودھری بولے پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد ہے۔ عمران خان نے دنیا بھر میں پاکستانیوں کی عزت بڑھائی۔ لیڈر ایسے شخص کو بنانا چاہئے جو آپ کی عزت میں اضافہ کرے۔ وزیراعظم نے گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ کیا۔ آپ گواہ ہیں کہ آلو ٹماٹر کی قیمت دنیا بھر میں بڑھی۔ آج صدر، وزیراعظم وہ نہیں جو امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تو کانپیں ٹانگ رہی ہوں۔ عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن میں اوورسیز کے حق کیلئے لڑائی لڑی۔ زرداری اور نوازشریف عمران خان کے برابر کے لیڈر نہیں۔ اپوزیشن ابھی سے ڈر گئی، امید ہے عدم اعتماد کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔



Source link

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں