متحدہ اپوزیشن چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے پر متفق 85

متحدہ اپوزیشن چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے پر متفق

متحدہ اپوزیشن چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے پر متفق

اسلام آباد (92 نیوز) – متحدہ اپوزیشن چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب بنانے پر متفق ہو گئی۔

آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے تفصیلی مشاورت کی ۔ ذرائع کےمطابق آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الہی کو دینے کے لیے نواز شریف کو منا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے مقصد کے لیے چھوٹی قربانی دے دیں، چند ماہ کی بات ہے۔ ن لیگ کے نہ ماننے کی صورت میں آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کی طرف سے ضمانت کے بعد ن لیگ بھی پرویز الہی کو مشروط طور پر وزیراعلی بنانے پر رضا مند ہو گئی۔ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کے قائد کو یقین دلاتے ہوئے کہ کہ ق لیگ پنجاب میں ن لیگ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرے گی۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں