مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن تیار کر لی 101

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن تیار کر لی

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن تیار کر لی

لاہور (92 نیوز) – مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے 150ارکان کے دستخطوں سے ریکوزیشن تیار کر لی۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن تیار کر لی۔ ریکوزیشن پر ایک سو پچاس سے زائد ارکان کے دستخط کروا لیے گئے۔ ریکوزیشن چند دنوں میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

قبل ازیں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھائے۔ تحریک عدم اعتماد آئینی حق ہے، حکومت کے چند دن رہ گئے، گالیاں دینے سے کچھ نہیں ہو گا، جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ ممبران کو نیب کے نوٹس آئے ہیں، نیب کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔ حکومت کے آلہ کار بننے والا اپنے کئے کا ذمہ دار ہو گا یہ دھمکیاں آپ کو مہنگی پڑیں گی۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں