ملتان سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک احمد حسین پارٹی قیادت سے نالاں ہو گئے 106

ملتان سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک احمد حسین پارٹی قیادت سے نالاں ہو گئے

ملتان سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک احمد حسین پارٹی قیادت سے نالاں ہو گئے

ملتان (92 نیوز) – ملتان سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک احمد حسین پارٹی قیادت سے نالاں ہو گئے۔

ان کا کہنا ہے تحریک انصاف عوام کو انصاف فراہم کرنے سے گریزاں ہے۔ قبضہ گروپوں پر وزیراعظم کو ثبوت دیئے لیکن کچھ نہ ہوا۔ صرف عمران خان کے دوستوں اور وزیروں کے کام ہو رہے ہیں۔ سی پی او کرپٹ ایس ایچ اوز تعینات کر رہا ہے۔ ڈاکٹر ناہید چوہدری نے برن سنٹر کو اپنی سلطنت بنا لیا۔ جلے ہوئے بچوں کی تصاویر وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو دکھائیں لیکن نتائج صفر رہے۔ جنوبی پنجاب میں محض وزراء کے کام ہو رہے ہیں۔ جب تک عوام کے کام نہیں ہوتے اجلاس میں ووٹ دینے نہیں جاؤں گا۔

 ملک احمد حسین بولے حلقے میں سورج میانی روڈ، ریسکیو 1122 منصوبوں کیلئے کروڑوں روپے جاری کر دئیے لیکن کام نہیں ہو رہے۔ ریونیو میں مافیاز ہیں جو غریبوں کی زمینیں ہتھیا لیتے ہیں۔ قبضہ گروپوں کے حوالے سے 5 فائلیں وزیراعظم کو دیں لیکن کچھ نہ ہوا۔ آئی ایم ایف کی وجہ سے مہنگائی ہے لیکن آئی ایم ایف نے یہ تو نہیں کہا کہ لوگوں کو انصاف نہ دیں۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں