97

وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں وزیراعظم نے وفاقی وزراء کے ہمراہ ضلع دیر میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم، گورنر، وزیراعلیٰ اور وفاقی وزراء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 مارچ کو طلب کر لیا۔

نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سےجاری کیاگیا ہے۔ گورنر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر، وزیرخارجہ شاہ محمود، مرادسعید، وفاقی وزیر پرویزخٹک اور صوبائی وزیر انور زیب کوبھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دیر کا دورہ کرنےسےمنع کیاتھا تاہم ای سی کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم نے دیر میں عوامی اجتماع سےخطاب کیا۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ31مارچ کوشیڈول ہے۔

Comments

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں