وزیراعظم عدم اعتماد پر دھاندلی کرنے کی کوشش کررہے ہیں،بلاول بھٹو 127

وزیراعظم عدم اعتماد پر دھاندلی کرنے کی کوشش کررہے ہیں،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عدم اعتماد پر دھاندلی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہر قیمت پر اس شخص کو دھاندلی کرنے نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا چیلنج وزیراعظم کے سامنے ہے، عوام نے ثابت کردیا عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری شخص کو چیلنج کرنے کیلئے جمہوری حملہ کیا مگر وزیراعظم گھبراہٹ کا شکار ہیں،گالیں دینے پر آگئے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد صرف عمران خان کیخلاف نہیں معاشی بحران کیخلاف ہے، عدلیہ،الیکشن کمیشن سے اپیل ہے ہر رکن کے ووٹ کو تحفظ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہاری ہوئی ٹیم گالی دیتی ہے اور بال ٹمپرنگ کرتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جانا چاہیے، پارلیمان کے ممبران کو ان کا ووٹ کا حق دیا جانا چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد صاف شفاف الیکشن کی طرف جائیں گے، عدم اعتماد کا مقصد شفاف الیکشن کی راہ ہموارکرناہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ جلدسنائے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتاہوں اجلاس بلائیں اورممبرزکوووٹ ڈالنےکاحق دیں، عمران خان تو اپنے ممبرز پر بھی بھروسہ نہیں کرسکتے اب حکومت کے پاس اب صرف دھاندلی کا آپشن باقی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بتائیں اپنی تقریر میں کس کو جانور کہہ رہے تھے؟ خان صاحب کے سونامی کا نقصان عوام کے سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد الیکٹورل ریفارمز کریں گے،الیکشن کی طرف جائیں گے، عمران خان عزت کے ساتھ استعفیٰ دیں اور چلے جائیں۔


FaceBook
-->