PM Imran Khan Interview 97

وزیراعظم عمران خان کاپارٹی سے غداری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کااعلان

فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر میری ٹائم علی زیدی اور مخلتف ارکان اسمبلی کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جس میں تحریک عدم اعتماد، اسلام آباد جلسہ اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعطم عمران خان نے کہا کی پارٹی سے غداری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، علی زیدی، اراکین اسمبلی علی نواز اعوان، راشد شفیق اور کنول شوذب سمیت دیگر نے ملاقات کی، جس میں متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کیخلاف حکمت عملی، اسلام آباد جلسے اور دیگر سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اراکین اسمبلی سے رابطوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔ اراکین اسمبلی نے حلقوں کے مسائل اور صوبائی منصوبوں پر بھی بات کی۔

پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے مکمل آگاہ ہے اور عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے کارکنوں کو متحرک کیا جائے۔

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد ناکام بنائیں گے، اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

وزیراعظم نے ڈی چوک جلسےکی میزبانی کی ذمہ داریاں اسلام آبادکی تنظیم کو سونپ دیں، انہوں نے کہا کہ جلسہ تحریک عدم اعتماد کے دن سے ایک روز پہلے ہوگا، پارٹی سے غداری کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کسی صورت اپنے ليڈر کو نہيں چھوڑيں گے اور ہم اپنے ليڈر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اتحادی اور اراکین قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔






Source link

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں